وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں امن کی کوششوں، علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا: ’وزیراعظم نے امن کے لیے جاری کوششوں میں قطر کی مستقل حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، جو تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی صورت میں سامنے آئیں۔‘
دونوں رہنماؤں نے برگن سٹاک میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے اس رفتار کو برقرار رکھا جائے۔
Had a warm and most cordial telephone conversation with my dear brother, His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, Amir of the State of Qatar, this afternoon.
I thanked His Highness for Qatar’s steadfast support for the peace efforts that culminated in the historic Islamabad…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور رواں سال کے آخر میں امیر قطر کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر کی یہ بات چیت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت سے خطے کی صورت حال اور جاری مذاکرات پر بات چیت کی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر
اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔
روئٹرز کے مطابق مارکو روبیو کی خطے کے ممالک کے ایران معاہدے پر خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں مجوزہ امریکہ-ایران امن معاہدے پر خلیجی ممالک کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، روبیو نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت، آبنائے ہرمز میں محفوظ آمد و رفت، اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو اے ای کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مارکو روبیو بدھ کو کویت پہنچے ہیں۔
