پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔
پاکستنا فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جان سے گئے اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
بیان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے، جو حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات کا تعین کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاکستان فوج کے تمام افسران و جوانوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔
