حکومت پاکستان نے جمعے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں کا اطلاق 30 مئی سے ہو گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔‘
یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جس میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے 29 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر چھ سے سات روپے تک کی کمی کی تھی۔
