پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین فیصل سلیم رحمٰن نے بتایا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ’آج صبح‘ ہی ایران روانہ ہوئے ہیں ’لہٰذا وہ اس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔‘
ایک ہفتے کے دوران وہ دوسری مرتبہ ایران گئے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ اختتام ہفتہ کو بھی محسن نقوی غیر اعلانیہ دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔
انہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد براہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے البتہ پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
Pakistan’s interior minister arrived in Tehran
— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) May 20, 2026
محسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے پر اس سلسلے کی کڑی ہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے بدھ کو سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تہران روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل ہی کو کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے۔ وہ خود معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ اس سے تنگ آ چکے ہیں، یہ معاملہ تو 47 سال پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا تھا کہ ’کسی نہ کسی کو اس پر پہلے ہی کچھ کرنا چاہیے تھا۔ اب یہ ہوگا، اور جلد ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔‘
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے ہم اس مسئلے سے بہت جلد نمٹ لیں گے، اور انہیں جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہوگا۔‘
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل امریکی سینیٹ نے ایک وار پاورز قرارداد کو آگے بڑھایا، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
