سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سرکاری طور پر منظور شدہ ذرائع کے ذریعے حج پرمٹ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسک کی ادائیگی سے متعلق ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کو آسان بنایا جا سکے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ حج ویزا ہی واحد ویزا ہے، جو اس کے حامل کو حج ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ پرمٹس کا اجرا صرف منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق سرکاری ذرائع کے ذریعے کیا جائے تاکہ عازمینِ حج کے سفر کو ان کی آمد سے لے کر مناسک کی تکمیل تک منظم رکھا جا سکے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ حج پرمٹ حاصل کرنے کی پابندی عازمین حج کو مقدس مقامات پر فراہم کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے اور ہجوم کے انتظام اور نقل و حرکت کو منظم کرنے کے مربوط نظام کے تحت ان کی اور دیگر حجاج کی سلامتی کو بھی بہتر بناتی ہے۔
سعودی وزارت نے غیر قانونی پرمٹس یا ویزوں کی تشہیر کرنے والے غیر سرکاری ذرائع یا جعلی پیشکشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مناسک کی ادائیگی سے محرومی یا قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید کہا گیا کہ سرکاری ذرائع کے ذریعے حج پرمٹ حاصل کرنا عازمینِ حج کے سفر کو آسان بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے کہ انہیں منظم اور محفوظ ماحول میں مختلف خدمات فراہم کی جائیں، جو حج سیزن کے دوران عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی استعداد بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
