چین نے امریکہ، جاپان اور فلپائن، تینوں ممالک کے ہزاروں فوجیوں کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کو ’آگ سے کھیلنا‘ کہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر آنکھیں بند کر کے خود کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھنا صرف آگ سے کھیلنے کے مترادف ہو گا اور یہ انجام کار بیک فائر کرے گا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فلپائن اور امریکی افواج نے پیر کو تائیوان کے قریب ایک فلپائنی جزیرے پر سالانہ میری ٹائم سٹرائیک مشقیں شروع کی ہیں، جن کے بارے میں منیلا کے فوجی سربراہ نے کہا کہ یہ مشقیں ’حقیقی دنیا کے حالات‘ میں ان کی تیاری کو جانچیں گی۔
20 اپریل سے آٹھ مئی تک ہونے والی مشقیں ’بالیکاتن‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں جس کا مطلب ’کندھے سے کندھے‘ ملانا ہے۔ ان مشقوں میں آسٹریلیا کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور کینیڈا، فرانس، نیوزی لینڈ اور جاپان پہلی بار فعال شرکا کے طور پر ان میں شامل ہوں گے۔
