|
امریکہ اور ایران کا دو ہفتے کے لیے جنگ بندی کا اعلان۔ اسرائیل کا لبنان میں جنگ بندی سے انکار، 10 منٹ میں 100 سے زائد حملے۔ امریکی اور ایرانی وفود کی مذاکرات کے لیے جمعے کو اسلام آباد آمد۔ لائیو اپ ڈیٹس |
اسلام آباد مذاکرات: مہمانوں کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا، اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں شرکت کرنے والے ممالک کے صحافیوں سمیت تمام مندوبین کو اپنی ایکس پر ایک پوسٹ میں خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے اسی مقصد کے لیے، تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر ویزا کے تمام افراد کو بورڈنگ کی اجازت دیں۔ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں ویزا آن ارائیول جاری کریں گے۔
Pakistan welcomes all delegates including journalists from participating nations, traveling in relation to Islamabad Talks 2026. To this end, all airlines are requested to permit boarding to all such individuals without Visa. Immigration authorities in Pakistan will issue them… pic.twitter.com/mvWJyv2P4s
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 10, 2026
اگلے ہفتے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کریں گے: امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان اگلے ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیل کی لبنان پر بمباری امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے ہی کمزور جنگ بندی کو ختم کر سکتی ہے۔
مارچ کے شروع میں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں حزب اللہ کے شامل ہونے کے بعد سے لبنان پر اسرائیل کے شدید ترین حملوں میں بدھ کو سیکڑوں افراد جان سے گئے جس سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان غیر مستحکم جنگ بندی کو اس کے نافذ ہونے کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں متاثر کیا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے اہلکار نے کہا ہے کہ ’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ محکمہ جاری جنگ بندی مذاکرات پراسرائیل اور لبنان کے ساتھ بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔‘
تاہم لبنانی حکومت کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیروت کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں شامل ہونے سے پہلے جنگ بندی درکار ہے۔
نہ تو اسرائیل اور نہ ہی لبنان نے اگلے ہفتے ہونے والے امریکی مذاکرات کی عوامی سطح پر تصدیق کی ہے۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد نہیں پہنچی، لبنان پر اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات معطل ہیں: خبر ایجنسی
ایران میں پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی تسنیم نے ایرانی وفد کے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تسنیم نیوز ایجنسی نے ’باخبر ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ: ’ایرانی مذاکراتی ٹیم کے امریکہ سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد، پاکستان پہنچنے سے متعلق کچھ میڈیا اداروں کی خبریں مکمل جھوٹی ہیں۔‘
خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع نے اسے بتایا کہ جب تک امریکہ لبنان پر اسرائیلی حملے رکوانے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا، تب تک مذاکرات معطل رہیں گے۔
کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی: نتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان ’پرامن تعلقات‘ قائم کیے جا سکیں۔
ان کے دفتر نے ایک بیان میں لکھا، ’اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی لبنان کی بار بار کی درخواستوں کی روشنی میں، میں نے کل کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا، ’مذاکرات کی توجہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوگی۔ اسرائیل، لبنان کے وزیر اعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی بنانے کی آج کی اپیل کو سراہتا ہے۔‘
اس معاملے سے باخبر لبنانی حکومت کے ایک اہلکار نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ لبنان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہی مذاکرات میں شامل ہو سکتا ہے۔
