پاکستان سپر لیگ کے لیگ مرحلے میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیر منہاس کے شاندار 82 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس نے نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان سعود شکیل نے 42 رنز سکور کیے جبکہ ٹام کرن نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
184 رنز کے تعاقب میں 19 سالہ اوپنر سمیر منہاس نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 44 بالوں پر 82 رنز بنائے۔
کپتان شاداب خان نے بھی جارحانہ کھیل کر 38 بالز پر 69 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
آج دوسرا میچ راول پنڈیز اور کراچی کنگز کے درمیان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
