ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے

 

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کا آج 30 واں دن ہے۔

 امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔


صبح 7 بجے 

ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کی ملک بدری کی جارحانہ کوششوں، ایران کے خلاف جنگ اور دیگر پالیسیوں کی مذمت کرنے والے مظاہرین ہفتے کو’نو کنگز‘ ریلیوں کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر کے شہروں کی سڑکوں پر

گذشتہ دو ملک گیر مظاہروں میں لاکھوں شرکا کی شرکت کے بعد، تمام 50 ریاستوں میں 3200 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

احتجاج کے منتظمین نے بتایا کہ نیویارک، ڈیلس، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں، لیکن نو کنگز کی دو تہائی ریلیاں بڑے شہروں کے باہر ہوئیں جو گذشتہ جون میں تحریک کی پہلی مہم کے مقابلے میں چھوٹے علاقوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہے۔ روئٹرز


صبح 6 بج کر 45 منٹ

یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘

یمن میں حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ تنظیم نے کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ’دوسرا فوجی آپریشن‘ کیا ہے۔ 

یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ ایران، لبنان، عراق اور فلسطینی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو اسرائیل کی طرف سے مسلسل نشانہ بنانے کے بعد سامنے کی گئی۔

حوثیوں کے مطابق جب تک تمام محاذوں پر ’جارحیت: ختم نہیں ہو جاتی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قبل ازیں ہفتے کو حوثیوں نے اسرائیل پر بلیسٹک میزائل سے حملوں کا اعلان کیا تھا۔ روئٹرز۔


صبح 6 بج کر 30 منٹ

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ڈرونز مار گرائے: حکام

اے ایف پی نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے، جو 10 دن میں سفارتی مشن پر اس طرح کا پہلا حملہ ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ڈرونز کو گرین زون کے باہر مار گرایا گیا، جہاں سرکاری ادارے اور سفارتی مشن واقع ہیں۔ ایک دوسرے اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ایک ’دھماکہ خیز‘ ڈرون سے ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔


صبح 6 بج کر 20 منٹ

پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ غیر یقینی ہے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی فوج تعینات کرنے کے منصوبوں کی منظوری دیں گے۔ روئٹرز۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *