وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے بدھ کو پشاور جلسے میں 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
جلسے میں تقریر کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ’ہمارے مطالبات یہی ہیں کہ عدالتیں انصاف دے کر عمران خان کو رہا کریں اور آپ کو انصاف دینا ہی پڑے گا۔‘
انہوں نے بتایا کہ اگر انصاف نہیں دیا گیا تو 27 ستمبر کی تاریخ یاد رکھنا۔
دوسرا مطالبہ کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی ہٹائی جائیں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سہیل افریدی نے بتایا کہ ہمارے سارے مطالبات جائز ہے ہیں اور ہم نے قانونی جنگ بہت لڑی ہے۔
سہیل افریدی نے بتایا کہ ان لوگوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا لہولہان ہے اور بنوں، لکی مروت اور سوات جل رہا ہے لیکن پالیسی سازوں کو کوئی فکر نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر نظام مفلوج ہوچکا ہے تو کوئی متبادل ہونا چاہیے اور عمران خان کو رہا کرنا چاہیے جو اس ملک و قوم کے لیے لڑ رہے تھے اور ابھی بھی لڑ رہے ہیں۔
