پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو نجی سکول کی چھت گرنے سے کم از کم 17 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی بچوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے بتایا کہ ’دیر کالونی واقعے کے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا مزید کہنا تھا کہ جان سے جانے والے ’تمام بچوں کی عمریں تیرہ سال تک ہیں۔‘
ترجمان نے کہا کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
