فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے دوران منگل کو کھیلا گیا سعودی عرب اور یوروگوئے کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
میامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سعودی ٹیم کی سپورٹ کے لیے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میدان میں 62 ہزار سے زائد افراد نے کھیل دیکھا۔
سعودی عرب کی طرف سے عبداللہ العامری نے پہلے ہاف کے 40 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
میامی اسٹیڈیم میں یوروگوئے کے حامی آسمانی نیلے رنگ میں دکھائی دے رہے تھے، مگر ان کی بھرپور حمایت کے باوجود سعودی ٹیم پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑا۔ گرین فالکنز پراعتماد، منظم اور پرسکون دکھائی دیے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کھیل کے 30 ویں منٹ میں محمد العویس نے شاندار سیو کرکے سعودی شائقین کو خوش کر دیا جب انہوں نے فیڈریکو ویناس کے ہیڈر کو روک دیا، جبکہ ری باؤنڈ کراس بار کے اوپر چلی گئی۔ چار منٹ بعد بھی انہوں نے ایک خطرناک کراس کو روکنے کے لیے بہترین ردعمل دکھایا۔
ہاف کے اختتام سے کچھ پہلے یوروگوئے کا کھیل بہتر ہوا، مگر 38 ویں منٹ میں عبدالالہ العمری کو کارنر سے گول کا موقع ملا جو گول کیپر فرنانڈو مسلیرہ نے بچا لیا۔
تاہم العمری زیادہ دیر تک نہیں رکے۔ تین منٹ بعد ایک اور کارنر پر حسین التمبکتی کی کوشش کے بعد ری باؤنڈ ان کے سامنے آئی اور انہوں نے گول کرکے سعودی عرب کو برتری دلائی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں یوروگوئے نے زیادہ تیزی اور جارحانہ انداز اپنایا۔
میچ کے آخری 30 منٹ میں ناصر الدوسری کو میدان میں لایا گیا تاکہ مڈفیلڈ پر کنٹرول بہتر کیا جا سکے اور سعودی ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے۔
بالآخر یوروگوئے کا دباؤ رنگ لے آیا اور 80 ویں منٹ میں ایک سیو کے بعد گیند میکسی میلیانو اراوخو کے سامنے آئی، جنہوں نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔
اس کے بعد بھی یوروگوئے نے دباؤ برقرار رکھا، تاہم سعودی ٹیم نے کاؤنٹر اٹیک کے ذریعے خطرہ برقرار رکھا۔ 87 ویں منٹ میں موقع ملا مگر یوروگوئے نے دفاع کر لیا، جبکہ سعود عبدالحمید کی شاٹ بھی کراس بار سے اوپر چلی گئی۔
اضافی وقت میں العویس نے ایک اور شاندار سیو کرکے ٹیم کو بچایا۔
آخر میں بھی العویس نے ایک بہترین سیو کرکے فیڈریکو ویلورڈے کے طاقتور شاٹ کو روکا اور ٹیم کو ایک قیمتی پوائنٹ دلایا۔
محمد العویس نے مجموعی طور پر نو اہم سیوز کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جس سے سعودی ٹیم کی اگلے مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں۔
سعودی عرب اگلا میچ 21 جون کو شام 7 بجے سپین کے خلاف کھیلے گا جبکہ یوروگوئے 22 جون کو رات 1 بجے کیپ وردے کا سامنا کرے گا۔
گروپ ایچ میں ابتدائی میچز کے بعد چاروں ٹیمیں ایک، ایک پوائنٹ کے ساتھ برابر ہیں۔
