جب پورا فٹ بال سٹیڈیم میچ کے دوران شور سے گونج رہا ہوتا ہے، تب ایک شخص 90 منٹ تک بت بن کر خاموش کھڑا رہتا ہے۔ لیکن کیوں؟
یہ مشیل کوکا مبولادینگا ہیں، جنہیں کانگو میں لوگ ’لوممبا زندہ ہے‘ کے نام سے جانتے ہیں۔
جب ہزاروں لوگ سٹیڈیم میں اپنی فیورٹ ٹیم کی سپورٹ میں مصروف ہوتے ہیں، تب مشیل ایک پلیٹ فارم پر چڑھتے ہیں، ایک ہاتھ اوپر کرتے ہیں اور مجسمے کی طرح بالکل ساکت کھڑے ہو جاتے ہیں۔
یہ سب وہ کانگو کے قومی ہیرو پیٹریس لوممبا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ لوممبا آزادی کے بعد کانگو کے پہلے وزیر اعظم تھے، جنہیں 1961 میں قتل کر دیا گیا تھا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسی لیے مشیل کانگو کے مرکز کنشاسا میں موجود لوممبا کے مشہور مجسمے کی نقل کرتے ہیں۔ وہی سوٹ، وہی چشمہ، وہی بلند ہاتھ اور وہی سنجیدہ انداز۔
مشیل کا ماننا ہے کہ ان کی یہ خاموشی اور ثابت قدمی ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔
آج وہ صرف ایک فٹ بال فین نہیں، بلکہ کانگو کے آفیشل ورلڈ کپ وفد کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن میچ نہ ہو، تب وہ 30 سے 40 منٹ تک ایک جگہ ساکت کھڑے رہنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔
صرف اس لیے کہ میچ کے دن وہ اپنے ہیرو کی یاد کو زندہ رکھ سکیں۔
