سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود سے مملکت کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ایکس پر جاری وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات لیے جائیں گے۔‘
وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتوار کی صبح، 17 مئی 2026 کو، تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرونز عراق کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
میجر جنرل المالکی نے واضح کیا کہ وزارتِ دفاع اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے اور مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گی۔
صرح المتحدث الرسمي باسم وزارة الدفاع اللواء الركن تركي المالكي أنه في صباح يوم الأحد الموافق (17 مايو 2026م) تم اعتراض وتدمير 3 مسيّرات بعد دخولها المجال الجوي للمملكة قادمة من الأجواء العراقية.
وأكد اللواء المالكي على أن وزارة الدفاع تحتفظ بحق الرد في الزمان والمكان المناسبين،… pic.twitter.com/80hZw8z7BU
— وزارة الدفاع (@modgovksa) May 17, 2026
انہوں نے کہا کہ مملکت اپنی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں و رہائشیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری عملی اقدام کرے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل گذشتہ شام متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تین UAVs (ڈرونز) کو روکا جو مغربی سرحد کی سمت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت نے کہا کہ UAVs میں سے دو کو کامیابی کے ساتھ روکا گیا، جب کہ تیسرا الظفرة ریجن میں براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر برقی جنریٹر سے ٹکرایا۔
وزارت نے مزید کہا کہ حملوں کے ماخذ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
