سعودی عرب کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار

سعودی عرب نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بدھ کی صبح مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ کی تیسری منزل پر نرسری کے اندر ایک چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی تھی، جو چند ہی سیکنڈز میں انکیوبیٹرز کے ساتھ موجود آکسیجن پوائنٹس کے باعث پھیل گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق عملے نے بچوں کو باہر نکالنے کی کوشش میں دو مرتبہ اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھتیں گر گئیں۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت وارڈ میں 15 بچے موجود تھے جن میں سے صرف ایک ہی کو بچایا جا سکا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ’اسلام آباد کے (پمز) ہسپتال میں پیش آنے والی اس المناک آتشزدگی کے باعث جان سے جانے والے نومولود بچوں کے اہل خانہ اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار‘ کیا گیا۔

وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’سعودی عرب اس المناک واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور تحفظ کی خواہش کرتا ہے۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *