سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز، صاحبزادہ فرحان نئے کپتان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچز اور انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ سات میچز پر مشتمل ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی حالیہ ایشین گیمز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے، جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

ٹی20 سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان کا 15 رکنی ٹی20 سکواڈ

صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم۔

ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گا۔

ٹی20 سیریز کا شیڈول

9 اکتوبر: پہلا ٹی20، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
11 اکتوبر: دوسرا ٹی20، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
13 اکتوبر: تیسرا ٹی20، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم

ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گا۔ سات میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں، جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کا 16 رکنی ون ڈے سکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔

ون ڈے سہ ملکی سیریز کا شیڈول

18 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
22 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم

25 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، قذافی سٹیڈیم لاہور
27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی سٹیڈیم لاہور
29 اکتوبر: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، قذافی سٹیڈیم لاہور
31 اکتوبر: فائنل، قذافی سٹیڈیم لاہور


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *