حیدرآباد کنگزمین سے شکست، ملتان سلطانز کا پی ایس ایل سفر ختم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں بدھ کو حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

ملتان کے شان مسعود نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے، ان کے بعد محمد نواز 18 اور صاحبزادہ فرحان 15 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حیدرآباد کی جانب سے عاکف جاوید، حنین شاہ اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف حیدرآباد کنگزمین نے 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

حیدرآباد کے معاذ صداقت اور عثمان خان نے 64، 64 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 15 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ملتان سلطانز کے سٹیو سمتھ اور محمد اسماعیل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ اب جمعے کو  ایلیمینیٹر 2  میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں پشاور زلمی سے ٹاکرا ہو گا، جس نے گذشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *