تیج الاسلام کی 4 وکٹیں: بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام کی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سیریز کلین سویپ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 437 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں جبکہ صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔

وکٹ بلے باز محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کی آخری امید بنے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ساجد خان آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سلمان آغا اور کپتان شان مسعود نے نصف سنچریاں سکور کر کے ٹیم کو سہارا دیا اور میچ کو پانچویں دن تک پہنچا دیا۔

تیج الاسلام نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں اور اہم موقع پر سلمان آغا اور رضوان کے درمیان 134 رنز کی شراکت توڑ کر میچ کا رخ بدل دیا۔

انہوں نے آغا کو بولڈ کیا اور پھر حسن علی کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر نہید رانا نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچاتے ہوئے عبداللہ فضل کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن نے اذان اویس کو ایل بی ڈبلیو کر کے بنگلہ دیش کو میچ میں کنٹرول دلا دیا۔

شان مسعود اور بابر اعظم نے ایک مرحلے پر 91 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا تاہم تیج الاسلام نے بابر اعظم کو 47 رنز پر آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کر دیا۔ بعد ازاں سعود شکیل اور شان مسعود بھی جلد آؤٹ ہو گئے، جس سے پاکستان کی پوزیشن کمزور ہو گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان 162 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکا تھا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔

رضوان نے اپنی اننگز کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 278 رنز بنا سکا تھا جس میں لٹن داس کی 126 رنز کی اننگز نمایاں رہی جبکہ پاکستان کو 232 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا۔

میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں مشفیق الرحیم کی 137 رنز کی بدولت 390 رنز بنا کر پاکستان کو 400 سے زائد رنز کا ہدف دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل 418 رنز سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث پاکستان کے لیے جیت انتہائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش پہلے ہی پہلا ٹیسٹ 104 رنز سے جیت چکا ہے اور اب وہ پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری بار سیریز میں کلین سویپ کے قریب ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *