بنوں میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، سات افراد جان سے گئے: پولیس

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق ہفتے کو یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بنوں یاسر آفریدی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکے بنوں میں احمد زئی کی حدود میں واقع نیم قبائلی علاقے برغنتو میں ہوئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈی پی او کے مطابق: ’پہلا دھماکہ سواریوں سے بھری ایک ڈاٹسن گاڑی کے قریب ہوا، جس میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ امدادی گاڑی کو دوسرے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔‘

 پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 مقامی ذرائع کے مطابق ہاتھی خیل قبیلے نے علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف امن کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جبکہ ماضی میں متعدد مواقع پر دہشت گردوں اور قبیلے کے افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *