بلوچستان: انتہائی مطلوب افراد کی اطلاع دینے پر 25 کروڑ روپے تک انعام کا اعلان

حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعامات کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب بلوچستان میں حالیہ دنوں میں عسکریت پسندی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

سرکاری اشتہار کے مطابق مختلف مطلوب افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پانچ لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سابق سربراہ بشیر زیب بلوچ اور مبینہ نئے سربراہ رحمٰن گل عرف استاد مرید کے نام بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں اطلاع دینے پر فی کس 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مطلوب افراد کے بارے میں کسی بھی مستند اطلاع کی صورت میں متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور انعامات کی ادائیگی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

حکومتی انعامی اعلان کے ساتھ ہی بی ایل اے کی قیادت میں مبینہ تبدیلی اور رحمٰن گل عرف استاد مرید کی شخصیت ایک مرتبہ پھر زیر بحث ہے۔

دستیاب رپورٹس کے مطابق رحمٰن گل کو 14 نومبر 2026 کو تنظیم کا نیا کمانڈر انچیف منتخب کیے جانے کا اعلان سامنے آیا، انہوں نے بشیر زیب بلوچ کی جگہ قیادت سنبھالی ہے، جنہیں رواں ماہ کے آغاز میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *