امید ہے امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے: پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے رابطے میں ہے اور اسے مثبت امید ہے کہ دونوں ممالک ’مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے‘۔

معمول کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر، کے گذشتہ ماہ تہران کے دورے سے آبنائے ہرمز کے معاملے پر ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

خبر اپڈیٹ کی جا رہی ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *