افغان طالبان نے بی بی سی ریڈیو کی نشریات بند کر دیں

افغان حکام نے ملک بھر میں بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کر دی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے منگل کو بتایا کہ وہ صورت حال حل کرنے کے لیے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ جائن یہاں کریں

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بی بی سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’افغانستان بھر میں لاکھوں افراد درست خبروں اور معلومات کے لیے بی بی سی پر انحصار کرتے ہیں اور ہم اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘

افغان طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان حبیب غفران نے کہا کہ بی بی سی کی سرگرمیاں ’بار بار خلاف ورزیوں‘ کے باعث فی الحال معطل کی گئی ہیں۔

تاہم انہوں نے ان خلاف ورزیوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *