اسرائیل کا ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو قتل کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیرِ دفاع کاتز نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بااثر قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو ’گذشتہ رات قتل کر دیا گیا۔‘

اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی پیراملٹری رضاکار فوج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا: ’مجھے ابھی چیف آف سٹاف کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لاریجانی اور بسیج کے سربراہ کو گذشتہ رات ختم کر دیا گیا۔‘

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *