افغان جنگ میں ’کردار‘ ادا کرنے والے امریکی قونصل خانے کی بندش کا اعلان

پشاور کا 11 ہسپتال روڈ شہر کے اہم ترین ایڈریسز میں سے ایک رہا ہے۔ یہ کئی دہائیوں سے ایک کوٹھی میں واقع اس متحرک امریکی قونصل خانے کا پتہ ہے جس نے سویت یونین کی افغانستان میں شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی حکام نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اب یہ متحرک مرکز ہمیشہ کے لیے بند ہونے جا رہا ہے۔

اپنی جغرافیائی قربت کی وجہ سے یہ قونصل خانہ افغانستان اور خیبرپختونخوا کے حالات پر نظر رکھنے کا ایک اہم سفارتی مرکز سمجھا جاتا تھا۔ 

افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری جنگ نے جہاں پشاور کو بہت زیادہ بم دھماکوں اور خودکش حملوں سے متاثر کیا، ان میں سے بعض کا ہدف یہ امریکی قونصل خانہ بھی رہا۔

اس کی سکیورٹی بڑھانے کی خاطر سامنے کی سڑک کو 26 سال قبل عام شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ آج بھی پشاور کے شہریوں کو کھٹکتا ہے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس قونصل خانے کو یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئیں لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

قونصل خانہ کے باہر سکیورٹی رکاوٹیں اور جدید سکریننگ مشینیں اسے ایک ناقابل تسخیر چھوٹا مغربی قلعہ بناتی دیتی تھیں۔ 

اچھے دنوں میں یہ قونصل خانہ امریکی ثقافت اور آرٹ کے فروغ کا بھی وسیلہ بنا۔ اس کی بندش سے خطے میں ایک طویل امریکی سفارتی دور کا اختتام ہوا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *