ورلڈ کپ 2026: زمبابوے ناقابل شکست انداز میں سپر ایٹ مرحلے میں داخل

زمبابوے نے جمعرات کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان سری لنکا کو اپنے آخری لیگ میچ میں شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے گروپ کی لیگ مرحلے میں ناقابل شکست ٹیم بن گئی۔

زمبابوے اور سری لنکا پہلے ہی سپر ایٹ میں جگہ بنا چکے تھے لیکن اس میچ میں جیت کے بعد افریقی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچی۔

مضبوط بولنگ اور ذمہ دار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے نے 179 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کی۔

کولمبو کی سست وکٹ پر سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا اور ابتدائی 29 گیندوں پر بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنا لیے تاہم اس کے بعد زمبابوے کے بولرز نے میچ کا رخ بدل دیا جس کے باعث سری لنکا مقررہ اوورز میں 178 رنز تک محدود رہی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر برائن بینیٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے اور اننگز کو سنبھالے رکھا۔ دوسری جانب کپتان سکندر رضا نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زمبابوے نے یہ ہدف اپنے ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ کے دوسرے بڑے کامیاب تعاقب کے طور پر حاصل کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بڑی کامیابی سمیٹتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوئی جبکہ میزبان سری لنکا کو اپنے ہی میدان پر غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر ویسٹ انڈیز نے بھی گروپ مرحلہ ناقابل شکست مکمل کیا، جہاں کربیئین ٹیم نے کولکتہ میں اٹلی کو 123 رنز پر آؤٹ کر کے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سپر ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے پیر کو ممبئی میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گا جبکہ سری لنکا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *