پاکستانی وزیر اعظم کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت: بنگلہ دیشی میڈیا

بنگلہ دیشی میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) اور عبوری انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب 17 فروری کو منعقد ہونے والی ہے۔

اخبار کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے تصدیق کی کہ پاکستان اور چین سمیت جنوبی ایشیا اور دیگر ایشیائی ممالک کے 12 سے زائد سربراہان حکومت کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

طارق رحمٰن کی قیادت میں بی این پی نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جو 2024 کی جین زی کی تحریک کے نتیجے میں 15 برس کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حتمی نتائج کے مطابق بی این پی نے 209 نشستیں جیتیں، جو اتحادیوں کے ساتھ بڑھ کر 212 ہو گئیں۔

اسی طرح بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی 68 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی اپوزیشن قوت بن کر سامنے آئی۔

ملک میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.44 فیصد رہا۔ پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ان انتخابی نتائج کو جمہوری پیش رفت کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق رحمٰن کو فون کرکے انہیں ’تاریخی اور بھرپور کامیابی‘ پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی رحمٰن اور بنگلہ دیشی عوام کو پرامن اور کامیاب انتخابات پر مبارک باد دی، جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر آگے بڑھاتا رہے گا۔

اخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور عبوری انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری 17 فروری کو منعقد ہو گی۔
اتوار, فروری 15, 2026 – 16:15
Main image: 

<p>وزیر اعظم شہباز شریف 24 اپریل،&nbsp;2025 اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (وزیر اعظم آفس/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستانی وزیر اعظم کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت: بنگلہ دیشی میڈیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *