سری لنکا ٹیسٹ سیریز: سلمان علی آغا کی پاکستان سکواڈ میں واپسی

پاکستان کے سابق کپتان سلمان آغا ہفتے کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں واپس آ گئے جبکہ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد محمد رضوان کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔

سلمان اور رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست میں انگلینڈ کے دورے کے دوران ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کو اس سیریز میں تین – صفر سے شکست ہوئی تھی۔

اس کے بعد پاکستان کے اعلان کردہ پہلے سکواڈ میں بھی پانچ کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا، جن میں وکٹ کیپر بلے باز رضوان بھی شامل ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

رضوان کے خلاف ملک کے سائبر کرائم سے متعلق ادارے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ہفتے رضوان کو ایک ڈومیسٹک میچ میں کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

سلمان کے ساتھ بائیں ہاتھ کے سپنر علی عثمان کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہیں انگلینڈ کے دورے کے دوران تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر اعظم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ پہلا ٹیسٹ نو سے 13 نومبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

14 رکنی سکواڈ میں تین ایسے بلے باز بھی شامل ہیں جو تاحال ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کر سکے۔

ان میں محمد طحہٰ، سمیر منہاس اور محمد سلیمان شامل ہیں، جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں اور آخری جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی سکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ فضل، علی عثمان، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہٰ، رضا اللہ، سعد بیگ، سلمان آغا، سمیر منہاس، سعود شکیل۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *