وزیر اعظم نے خیبرپخوتنخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے صدر کو ایڈوائس بھجوا دی

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی ہے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر پاکستان کو وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایڈوائس وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد بھیجی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں اتوار کو وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس سے خطاب میں شبہاز شریف نے کا کہنا تھا کہ ’ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’دہشت گردی کا مقابلہ کرنا وفاق کے ساتھ مل کر اس صوبے (خیبر پختونخوا) کی پولیس، انتظامیہ کا فرض ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’بجائے اس کے وہ دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو وہ نہ صرف خاموش ہے بلکہ صورت حال ہر روز مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، اور اسلام آباد پر چڑھائی کا منصوبہ بنایا ہے۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ’کیا آپ بار بار یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو لاچار کرنا چاہتے ہیں؟ یہ نہیں ہوگا قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور ہر صورت اپنائے گا۔‘

انہوں نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں پانی اب سر سے گزر رہا ہے۔ جو میں نے تصویر کشی کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ یہ فیصلہ آپ کا ہے تاریخ ہمیں انہی فیصلوں سے یاد رکھے گی۔‘

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *