پاکستان نے ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
بنگلہ دیش نے نِشِن، جاپان کے کورُوگی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔ بارش کے باعث میچ 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
حسن نواز اور عبدالصمد کے درمیان 59 رنز کی شاندار شراکت نے پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا اور پاکستان نے 9 گیندیں قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، ارافت منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کا پہلا سیمی فائنل ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی تاخیر سے ہوا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اگر بارش یا کسی اور وجہ سے سیمی فائنل ایک گیند بھی کرائے بغیر منسوخ ہوجاتا ہے تو پاکستان ٹورنامنٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت بہتر رینکنگ رکھنے والی ٹیم ہونے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچا، جبکہ بنگلہ دیش بھی ملائیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچا۔
نِشِن میں مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ پر موسم حاوی رہا ہے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش چاروں ٹیمیں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی گیند کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچیں۔
