پاکستان میں سونے، چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,800 روپے کمی کے بعد 453,336 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3,258 روپے سستا ہونے کے بعد پیر کو 388,662 روپے میں فروخت ہوا۔ یہ نرخ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کیے گئے۔

ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 457,136 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 38 ڈالر کمی کے بعد 4,308 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 122 روپے سستی ہو کر 6,802 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال سے زرد دھات کی قیمتوں میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی و سیاسی غیر یقینی صورت حال کے باعث نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

سونے کی قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟

سونے کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر متعدد عوامل کے زیرِ اثر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ مختلف عناصر کے مجموعی اثر کا نتیجہ ہوتا ہے، جن میں طلب اور رسد، پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت، شرحِ سود اور سرمایہ کاروں کا رویہ شامل ہیں۔

بعض ماہرین سونے کو افراطِ زر (مہنگائی) کے خلاف تحفظ کا ذریعہ بھی تصور کرتے ہیں۔ پاکستان جیسے ممالک میں معاشی یا سیاسی غیر یقینی کی صورت میں بھی اس قیمتی دھات کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ سونا تیل کی طرح ایک عالمی سطح پر خرید و فروخت ہونے والی شے ہے۔

پاکستان میں سونے کی آئندہ قیمتوں کی درست پیش گوئی کرنا آسان نہیں کیونکہ بلین مارکیٹ مختلف وجوہات کی بنا پر مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *