پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل مزید مہنگا، کویت اور یو اے ای میں امریکی فوجی اڈوں پر تازہ ایرانی حملے

ایران نے کہا کہ اس نے جمعرات کو کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور واشنگٹن پر شادی کی ایک تقریب پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا، جب کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی حملوں سے شروع ہونے والی ان نئی جھڑپوں نے چھ ماہ سے جاری جنگ میں تعطل کو مزید گہرا کر دیا ہے، کیوں کہ ایران نے سٹریٹیجک آبنائے ہرمز پر اپنا شکنجہ برقرار رکھا ہوا ہے اور واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی جوابی ناکہ بندی پر زور دے رہا ہے۔

کویتی فوج نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے ایک میزائل اور ڈرون حملے کو راستے میں ہی روک لیا، جب کہ ایرانی فوج نے اطلاع دی کہ اس نے احمد الجابر ایئر بیس پر امریکی اثاثوں کو ’میزائلوں اور ڈرونز سے‘ نشانہ بنایا۔

کویت نے ان حملوں کو ’بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

دوسری جانب مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول دو روپے 84 پیسے اور ڈیزل دو روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے جمعرات کی رات کو اعلامیہ جاری کیا تھا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق چار ستمبر کے لیے ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپےفی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ 

ایران کی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں المنہاد ایئر بیس کو نشانہ بنایا، لیکن خلیجی ملک نے ایسے کسی حملے کی اطلاع نہیں دی۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب ایرانی ہلال احمر نے کہا کہ منگل کی رات ایرانی ساحلی قصبے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر میزائل حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد جان سے گئے اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن مبینہ حملے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن انہوں نے ایران کی جانب سے آنے والی اطلاعات پر شک کا اظہار کیا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں یہ کہوں گا کہ اس تنازع میں اب تک جو کچھ ہوا ہے، ایرانی سرکاری میڈیا نے اسے بہت اچھے طریقے سے بیان نہیں کیا ہے۔ اس لیے مجھے اس پر شدید شک ہے۔‘

ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی نے جمعرات کو اس حملے کے متاثرین کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔‘

ایران کے پاسداران انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان ٹم ہاکنز نے کہا کہ کہ امریکی فوج پاسداران انقلاب کے برعکس کبھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *