اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پمز میں بچوں کی وارڈ میں آتشزدگی

اسلام آباد میں ریسکیو حکام کے مطابق سرکاری ہسپتال پمز کی گائینی وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ پمز ہسپتال کی تیسری منزل پر گائنی وارڈ میں لگی۔

بیان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اب تک 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ ریسکیو کیے جانے والوں میں 10 خواتین،7 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پمز کی ترجمان ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ میں 15 بچوں کو داخل کیا گیا تھا۔ ’ممکن ہے کچھ بچوں کو رات میں ڈسچارج کر دیا گیا ہو، اس لیے اس وقت اموات یا زخمی ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’کم از کم ایک بچے کو ایک ڈاکٹر نے بچا لیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ آگ صبح تقریباً 7 بجے لگی، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *