مسلم لیگ ن کا کشمیر کے نئے وزیر اعظم سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے ناموں پر غور

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کشمیر میں ترقیاتی کام نہ ڈیلیور کیے تو لوگ ناراض ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ خود کشمیر میں کسی نہ کسی شکل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت مری میں مسلم لیگ ن کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ایاز صادق، خواجہ آصف، سعد رفیق، امیر مقام، کشمیر میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک تھے۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ جو وعدے کیے ہیں ان پر پورا اتروں، کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔‘

ان کہنا تھا کہ کشمیر کا الیکشن جیتنے والوں کو وہ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔’جو الیکشن نہیں جیت سکے ان کو بھی شاباش دیتا ہوں، آپ نے مخالفین کی مہم کا بھرپور مقابلہ کیا۔‘

خیال ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کی قیادت نے کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور وزیر اعظم کشمیر کے لیے ناموں پر بھی غور کیا۔ اس کے علاوہ صدر کشمیر، سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت دیگر اہم عہدوں کے ناموں پر بھی غور ہوا۔

مقامی میڈیا میں وزارت عظمٰی کے لیے شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کے نام گردش کر رہے ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مرکز میں حلیف جماعت پیپلز پارٹی نے کشمیر کے انتخابی نتائج پر شدید تنقید کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور انہیں امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی شکایت کا موقع ملےگا۔ ’کچھ شکایات ہم تک پہنچیں جس کا مجھے افسوس ہوا۔‘  

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا اصرار تھا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ ’کشمیرکا ماحول ہمیشہ اچھا رہا ہے، اس کےاندر اس طرح کے جراثیم داخل ہو جائیں تو اچھی بات نہیں۔‘

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کی بہت ضروری ہے، شہباز شریف سے کہوں گا یہاں زیادہ سے زیادہ فنڈز دیں اور ترقیاتی سکیمیں بھرپور طریقے سے شروع کریں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھی چاہتے ہیں یہاں ہسپتال بنیں۔ ’شہباز شریف سے کہوں گا یہاں کی حکومت کو ہیلی کاپٹر دیں، ہم ایک نیا ازاد کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

سابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک آگے کی طرف بڑھ رہا ہے پیچھے نہیں جا رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *