سعودی وزیر خارجہ کا جلد پاکستان دورے کا ارادہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل نے ٹیلی فون پر خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں شہزادہ فیصل نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد از جلد باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

’نائب وزیر اعظم نے اس کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد ہی عمل میں آئے گا۔‘

اس موقعے پر شہزادہ فیصل نے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

 

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *