امریکہ،ایران مذاکرات میں ’حوصلہ افزا پیش رفت‘، فریقین کا 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق

ایران اور امریکہ نے 60 دن کے اندر جنگ کے خاتمے کے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔ 

ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر ثالث ممالک پاکستان اور قطر نے پیر کو مشترکہ اعلامیے جاری کیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ان مذاکرات میں میں ایران، امریکہ اور دو ثالث فریقوں قطر اور پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیک لوسرن سربراہ اجلاس ایک مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا جب کہ مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے میکانزم کے قیام سمیت حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق: ’مفاہمت کی یادداشت کو بنیاد بناتے ہوئے، فریقین نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا جو اس ثالثی کی سیاسی نگرانی کرے گی۔

’مذاکراتی ٹیموں کے سربراہ کار باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو رپورٹ کریں گے اور مفاہمت کی یادداشت پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایٹمی امور، پابندیوں، اور نگرانی اور تنازعات کے حل کے گروپ کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر مرکوز ورکنگ گروپس کی قیادت کریں گے۔‘

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ’اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے 60 دنوں کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا جس سے مزید تکنیکی مذاکرات کے فوری آغاز کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

’اس کے علاوہ، مفاہمت کی یادداشت کے پیراگراف پانچ میں بتائی گئی مدت کے لیے فریقین کے درمیان ایک رابطہ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ حادثات اور غلط فہمیوں سے بچا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کا محفوظ راستہ یقینی بنانا ہے۔‘

فریقین (ایران اور امریکہ) نے مفاہمت کی یادداشت کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے، فریقین اور لبنان کے درمیان ثالثوں کی سہولت کاری سے تصادم سے بچاؤ کا, ایک سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام امور پر تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن سٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ثالث فریقین اس بات کو یقینی بنانے کی اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے مذاکرات تعمیری ماحول میں جاری رہیں۔

اعلامیے کے مطابق: ’قطر اور پاکستان سفارت کاری اور تنازع کے پرامن حل کے لیے ان کے مسلسل عزم پر امریکہ اور ایران کی خلوص دل سے تعریف کرتے ہیں۔ ثالث فریقین جاری مذاکرات میں مسلسل حمایت اور قابل قدر کردار پر برادر اور دوست ممالک کو بھی سراہتے ہیں۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *