’میں اور مودی انسٹا گرام کی سب سے مشہور جوڑی‘: جارجیا میلونی

انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی نے فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران خوشگوار لمحات گزارے اور کہا کہ وہ انسٹاگرام پر ’سب سے مشہور جوڑی‘ ہیں۔

ایویان لے باں میں روایتی گروپ فوٹو کے لیے پہنچنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کیا۔

ایک ویڈیو میں نریندر مودی اور جارجیا میلونی کو ایک دوسرے سے ملتے اور انڈین رہنما کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک مائیک نے جارجیا میلونی کے جواب کو زیادہ واضح طور پر ریکارڈ کیا جب انہوں نے کہا: ’ہاں ہم انسٹاگرام پر سب سے مشہور جوڑی ہیں۔‘

بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں کے موقعے پر دونوں رہنماؤں کی دوستانہ بات چیت نے میمز، فین ایڈٹس، وائرل پوسٹس اور ایک آن لائن ٹرینڈ ’میلوڈی‘ کی لہر کو جنم دیا ہے، جو ان کے خاندانی ناموں کا مجموعہ ہے۔

اس ٹرینڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب دونوں وزرائے اعظم کی 2023 میں بالی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں پہلی بار ملاقات ہوئی اور بعد ازاں اسی سال وہ دہلی میں ملے۔ دسمبر 2023 میں اس نے اس وقت زور پکڑا، جب جارجیا میلونی نے خود دبئی میں کوپ 28 کے اجلاس کے دوران نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں ہیش ٹیگ ’میلوڈی‘ تھا۔

حال ہی میں نریندر مودی نے اپنے دورہ روم کے دوران اطالوی رہنما کو انڈیا کی مشہور میلوڈی ٹافیوں کا ایک پیکٹ تحفے میں دیا، جس سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

جارجیا میلونی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نریندر مودی کو ہنستے ہوئے انہیں یہ چاکلیٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جارجیا میلونی نے کیپشن میں لکھا، ’تحفے کا شکریہ۔‘

یہ ویڈیو کروڑوں ویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی۔

یہ دونوں رہنما انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول افراد میں شامل ہیں۔ ایکس پر نریندر مودی کے 10 کروڑ 70 لاکھ اور جارجیا میلونی کے 33 لاکھ فالوورز ہیں۔ ان کا ایک ساتھ نظر آنا، انٹرنیٹ سے بخوبی واقف ان دونوں رہنماؤں کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سربراہی اجلاس کے موقعے پر نریندر مودی کی کئی دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی شامل ہے۔

توقع ہے کہ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ جی سیون رہنماؤں، آؤٹ ریچ پارٹنرز اور ٹیکنالوجی کے سرکردہ ایگزیکٹوز کے ورکنگ لنچ سے قبل ملاقات کریں گے۔ وہ انڈیا اور امریکہ کے تجارتی معاہدے، اقتصادی ترقی، سپلائی چینز، مصنوعی ذہانت، سرمایہ کاری کی شراکت داری اور عالمی سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

انڈین وزیراعظم خلیج عمان میں بحری جہازوں پر امریکی حملوں کا مسئلہ اٹھانے کے دباؤ کے تحت سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہوئے، جن میں اس ماہ کے شروع میں انڈین عملے کے تین ارکان کی اموات ہوئی تھیں۔

امریکی افواج نے ایران کا امریکی محاصرہ توڑنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے صرف اسی ماہ کم از کم تین ایسے بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے، جن کا عملہ انڈین ملاحوں پر مشتمل تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *