ایران سے معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا، حتمی تفصیلات زیرِ غور: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے ’ایک معاہدہ بڑی حد‘ تک طے پا چکا ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان کہا کہ ان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان فیلڈ مارشل سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کی قیادت سے ایران اور خطے میں امن سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گفتگو کا محور ایران اور امن کے قیام سے متعلق ایک مجوزہ ’مفاہمتی یادداشت‘تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *