جنوبی وزیرستان خود کش دھماکہ: دو افراد کی موت، 14 زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے اعظم ورسک تھانے کی حدود میں پولیس کے مطابق پیر کی شام سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان کے پولیس کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرانے سے خود خش دھماکہ ہوا ہے جس سے آس پاس کی آبادی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اہلکار نے بتایا: ’چیک پوسٹ کے قریب ایک مدرسہ اور گھر بھی منہدم ہو گیا جس سے عام شہری زخمی ہوئے۔ ‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے، وہاں انٹرنیٹ اور موبائل کے سگنل موجود نہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

اہلکار کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *