جوڈیشل کمیشن کی ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کے تبادلے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تبادلوں کی صورت میں خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تقرریاں نہیں ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ہونے والے سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 200 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو دیگر ہائی کورٹس میں منتقل کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس سمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ’جن اراکین نے جسٹس ارباب ایم طاہر کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلہ تجویز کرتے ہوئے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی، انہوں نے متعلقہ تجاویز واپس لے لیں۔‘

کمیشن نے اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ’ہائی کورٹ سے کسی جج کے تبادلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی اسامی کو صرف تبادلے کے ذریعے پُر کیا جائے گا اور ایسی آسامی کو کسی طور بھی ابتدائی تقرری کی آسامی تصور نہیں کیا جائے گا۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *