ہری پور صنعتی زون: گیس پائپ لائن میں لگی آگ رہائشی عمارتوں تک پھیلنے سے 8 اموات

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع حطار صنعتی زون میں گیس پائپ لائن میں لگی آگ پر تو قابو پالیا گیا لیکن قریبی رہائشی عمارتوں کے آتشزدگی کی زد میں آنے کے باعث اب تک آٹھ افراد جھلس کر جان سے جا چکے ہیں۔

ہری پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حطار صنعتی زون میں واقع گیس ٹرانسمیشن لائن، جو واہ کینٹ سے ایبٹ آباد تک جاتی ہے، میں آج شام لیکج سے لگنے والی آگ نے صنعتی زون میں فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس کے بعد آگ رہائشی عمارتوں تک پھیل گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے آگ سے قریبی فیکٹریوں کو بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11 متاثرین کو جائے وقوعہ سے ریکور کیا گیا ہے، جن میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد کو زندہ حالت میں نکالا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، اور صوابی سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقعے پر پہنچیں اور خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔

دوسری جانب حکام نے شہریوں کو آگ سے دور لے جانے کے اقدامات کیے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

واقعے کے بعد حطار روڈ کو حطار انٹرچینج سے آگے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *