شناختی کارڈ، پاسپورٹ سمیت دستاویزات کی رپورٹ گھر بیٹھے کیسے کریں؟

پنجاب حکومت نے جمعرات کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری خدمات کو آن لائن منتقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ ایپ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر سے نجات دلانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اب شہری موبائل فون کے ذریعے ضروری دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ اپنے گھر سے ہی درج کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے میں کوئی بھی شہری قیمتی کاغذات کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کر سکتا ہے اور یہ ایف آئی آر گھر بیٹھے ہی موصول بھی ہو جائے گی۔

یوں شہریوں کو تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا کہ عوام کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے سہولت پیدا کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ ایپ استعمال کرنے کے لیے شہری پلے اسٹور سے پنجاب پولیس پاکستان ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن ہو سکیں گے۔

ایپ میں موجود سہولیات میں ’رپورٹ‘ کا آپشن منتخب کریں، جہاں گم شدہ دستاویزات کی تفصیلات درج کر کے رپورٹ بھیجی جا سکتی ہے۔

رپورٹ جمع کرانے کے بعد اس کی کاپی شہری کو گھر پر بھی موصول ہوگی جبکہ ریکارڈ بھی آن لائن محفوظ رہے گا۔

ایپ کے ذریعے رپورٹ درج ہونے کے بعد شہری کو کسی تھانے یا سرکاری دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے وقت، پیسہ اور محنت تینوں کی بچت ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *