پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کو علی الصبح امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا، جس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خیر مقدم کیا۔
جب دنیا ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھی ایسے میں عالمی امن کے لیے پاکستان کے اس کردار کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کے ساتھ فخر اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دے رہے ہیں۔
اینکر اور کامیڈین شفاعت علی نے امریکہ ایران کے اس تنازع پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا وہیں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان نے ممکنہ ایٹمی عالمی جنگ کو روک دی۔‘
Pakistan stopped a potential nuclear world war.
Congratulations @CMShehbaz
Congratulations Field Marshal Asim Munir
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) April 8, 2026
مشہور گلوکار فرحان سعید نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے امید ظاہر کی کہ مستقل جنگ بندی قائم ہو جائے گی، جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان کو کبھی نوبیل امن انعام کیوں نہیں مل سکتا؟
‘All Praise be to Allah’
A big relief, to the region , to the world , that sanity prevailed.
Praying and hoping for a permanent #CeasefireThe Biggest Diplomatic win for #Pakistan since the start.
Pakistan emerges as the key player at world stage , alhamdulillah. pic.twitter.com/sYehzD09VT
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) April 8, 2026
Why Pakistan can never get Nobel Peace Prize.
It’s true that #Pakistan helped and stopped the war between USA (349 Million) & Iran (93 Million ) but at the same time killed 1.47 Billion ! Ykifyk
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) April 8, 2026
میزبان مزمل شاہ نے بھی اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ’چونکہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا تھا، اس لیے پاکستانیوں نے شاید نوبیل انعام کو ہی ہدف بنا لیا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی عالمی سطح پر پاکستان کو اتنی اہمیت ملتے نہیں دیکھا۔‘
Since winning a Cricket World Cup was becoming more & more difficult so Pakistanis rather aimed for the Nobel. Absolute diplomatic conquest. Whether it fails or succeeds in two weeks or before that, we have done our part. Pakistan will be remembered as a State that held onto…
— Syed Muzammil Shah (@SyedMuzammilOFL) April 7, 2026
فیصل وڑائچ نے لکھا کہ ’ایران اور امریکہ کی جنگ میں پاکستان جیت گیا۔‘
ایران اور امریکہ کی جنگ میں پاکستان جیت گیا۔
— Faisal Warraich (@FSWarraich) April 8, 2026
جبکہ حیدر عباسی نے مزاحیہ انداز میں اس کامیابی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’ٹرمپ کو نامزد کرتے کرتے چچا نے خود ہی نوبیل امن انعام لے لیا۔‘
Trump ko nominate karte karte Chachu ne khud Nobel Peace Prize le leea.
— Haider Abbasi (@HaiderKAbbasi) April 7, 2026
