شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو ’تباہ کن‘ کارروائی کی جائے گی: ایران نے دھمکی 

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا آج 35 واں دن ہے۔

 امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔


صبح 7 بجے

شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو ‘بہت زیادہ تباہ کن’ جوابی کارروائی کی جائے گی: ایران نے دھمکی 

ایران کی سنٹرل ملٹری کمانڈ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر اس کے مخالفین نے شہری اہداف کو نشانہ بنایا تو ’بہت زیادہ تباہ کن‘ جوابی کارروائی کی جائے گی۔

اے ایف پی کے مطابق، خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر سرکاری نشریاتی ادارے ایریب کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا، ’اگر شہری اہداف پر حملے دہرائے گئے تو ہماری جارحانہ اور جوابی کارروائیوں کے اگلے مرحلے بہت زیادہ تباہ کن اور وسیع ہوں گے۔‘

یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تہران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خلیج کو جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولنے کے معاہدے کے لیے اپنے مطالبات کے سامنے جھک جائے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *