امریکہ: ایک کروڑ ڈالر کے فراڈ میں مبینہ کردار پر دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد

امریکہ محکمہ انصاف نے جمعرات کو کہا ہے امریکہ میں ہیلتھ کیئر سکیم میں ایک کروڑ ڈالر کے فراڈ میں مبینہ کردار پر دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکہ میں ہیلتھ کیئر کا یہ منصوبہ طبی دیکھ بھال اور انشورنس کے پروگرامز سے متعلق ہے۔

محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق، 31 سالہ برہان مرزا اور 48 سالہ کاشف اقبال پر، کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان طبی خدمات اور آلات کا جعلی کلیم داخل کرانے کا الزام عائد کیا گیا جو کبھی فراہم نہیں کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ مبینہ سکیم 2023 اور 2024 کے دوران چلائی گئی اور اس میں نامزد مالکان کی لیبارٹریاں اور پائیدار طبی آلات فراہم کرنے والے شامل تھے۔

محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ تین دیگر مبینہ ساتھی اس کیس میں پہلے ہی جرم قبول کر چکے ہیں۔ ویسٹ شکاگو کے 57 سالہ میر اکبر خان نے جعلی طبی کاروبار کے لیے نامزد مالکان بھرتی کرنے کا اعتراف کیا۔ دوسرے دو افراد میں شکاگو میں رہائش پذیر 47 سالہ انڈین شہری فصیح الرحمان سید اور پلانو، ٹیکساس میں رہائش پذیر 43 سالہ پاکستانی شہری نوید رشید شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تینوں سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں فرد جرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں مقیم پاکستانی شہری برہان مرزا نے مبینہ طور پر افراد، ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں اور انشورنس کمپنیوں کی شناختی معلومات ان کے علم میں لائے بغیر حاصل کیں۔

بیان کے مطابق فرد جرم میں کہا گیا انہوں نے نامزد ملکیتی کمپنیوں کی جانب سے میڈی کیئر اور نجی انشورنس کمپنیوں کو جمع کرائے گئے جعلی کلیمز کے لیے یہ معلومات استعمال کیں۔

فرد جرم میں مزید کہا گیا کہ اقبال، جو کہ ایک پاکستانی شہری بھی ہیں، مبینہ جرائم کے وقت لاوون، ٹیکساس میں رہائش پذیر تھے۔ اس میں کہا گیا کہ وہ طبی آلات کی کئی کمپنیوں سے منسلک تھے جنہوں نے انشورنس کمپنیوں کو جعلی کلیمز جمع کرائے تھے۔

فرد جرم میں مزید کہا گیا کہ کاشف اقبال، جو کہ ایک پاکستانی شہری بھی ہیں، مبینہ جرائم کے وقت لاوون، ٹیکساس میں رہائش پذیر تھے۔ فرد جرم کے مطابق وہ طبی آلات کی کئی کمپنیوں سے منسلک تھے جنہوں نے انشورنس کمپنیوں کے پاس جعلی کلیمز جمع کرائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *