ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11.25 ملین ڈالر میں سے پاکستان کو کتنے ملے؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کی حتمی تقسیم کی تصدیق کر دی ہے۔

کرک انفو ڈاٹ کام کے مطابق میں آئی سی سی کی جانب سے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کے اعلان کے مطابق، 20 شریک ممالک میں کھلاڑیوں کی انعامی رقم کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ساڑھے 12 لاکھ امریکی ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔

انڈیا نے سب سے بڑا حصہ اپنے نام کیا۔ دفاعی چیمپیئن ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر 26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالر حاصل کیے۔

نیوزی لینڈ، جو صرف دوسری بار مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا، دوسرا سب سے بڑا حصہ لے گیا اور اسے 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر ملے۔

پاکستان نے  پانچ لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر حاصل کیے۔ یہ مجموعی رقم اس بنیادی رقم پر مشتمل ہے جو تمام شریک ٹیموں کو دو لاکھ 25 ہزار ڈالر کے طور پر ملی۔

اس کے ساتھ حتمی پوزیشن، میچ جیتنے کے بونس اور ٹورنامنٹ کے ہر مرحلے میں آگے بڑھنے پر ملنے والی اضافی رقم بھی شامل ہے۔

سیمی فائنل تک پہنچنے والی جنوبی افریقہ واحد دوسری ٹیم تھی جو 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم حاصل کر سکی اور اس نے 10 لاکھ پانچ ہزار 577 ڈالر کمائے۔

پروٹیز پوری ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے ایڈن گارڈنز میں فن ایلن کی شاندار سینچری کی بدولت انہیں ہرا دیا۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی انگلینڈ کی ٹیم نے، جو انڈیا کے ٹائٹل کے دفاع کا سلسلہ ختم کرنے کے قریب پہنچ گئی تھی، اپنی کارکردگی پر نو لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر کمائے۔

ویسٹ انڈیز کو  پانچ لاکھ 38 ہزار 269 ڈالر ملے جب کہ زمبابوے کی شاندار کارکردگی جس میں اس نے آسٹریلیا کو حیران کر دیا، اسے چار لاکھ 91 ہزار 538 ڈالر دلانے کا سبب بنی۔

سپر ایٹ کی باقی ٹیم اور ٹورنامنٹ کے شریک میزبان سری لنکا نے چار لاکھ 75 ہزار 962 ڈالر حاصل کیے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ، جو گذشتہ ایڈیشن میں سپر ایٹ تک پہنچا تھا اور 2026 کے ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے میں دو فتوحات کے ساتھ متاثر کن کھیل پیش کیا، آخر میں تین لاکھ 9 ہزار 808 ڈالر کے ساتھ ختم ہوا۔

یہی رقم آسٹریلیا اور افغانستان کو بھی ملی۔

سکاٹ لینڈ نے دو لاکھ 78 ہزار 654 ڈالر اور آئرلینڈ نے دو لاکھ 71 ہزار 731 ڈالر حاصل کیے اور یہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ایک، ایک فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ٹورنامنٹ میں اٹلی نے شاندار آغاز کیا اور نیپال کو ہرا کر اپنی پہلی فتح درج کی۔ یورپی ٹیم کو دو لاکھ 56 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔

اتنی ہی رقم نیدرلینڈز، یو اے ای اور نیپال کو بھی ملی۔ دوسری جانب کینیڈا، نمیبیا اور عمان میں سے ہر ایک نے دو لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی رقم حاصل کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *