ٹی 20 ورلڈ کپ: سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا دیا

پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کو بھی شکست دے کر اپنی لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم سپنرز کی عمدہ بولنگ کے باعث 158 رنز ہی بنا سکی۔

عثمان طارق، شاداب خان، محمد نواز اور ابرار احمد نے امریکہ کے بلے بازوں کو سپن بولنگ کے جال میں ایسا پھنسایا کہ وہ اس سے نہ نکال پائے۔

ہدف کے تعاقب میں امریکہ کا آغاز کافی بہتر رہا اور ایسا لگنے لگا تھا کہ ایک بار پھر امریکی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائف دے گی۔ دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز دیا لیکن پھر پانچویں اوور میں آندریس گوئس 13 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شایان جہانگیر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان منانک پٹیل تین رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

امریکہ کی جانب سے شبھم رنجنے نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عثمان طارق نے ثابت کی کہ وہ پاکستان کے سرپرائز بولر ہیں۔ انہوں نے چار اووروں میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ شاداب خان نے دو، محمد نواز اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے سب سے مہنگے بولر شاہین آفریدی رہے جنہوں نے چار اووروں میں 40 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *