وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹیلیویژن پی ٹی وی پر نشر کی گئی تقریر میں وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ ’مجھے تجویز دی گئی کہ پیٹرول کی مد میں 76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 177 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ لیکن میں نے یہ تجویز مسترد کر دی۔‘ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں ہفتے کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی جس کا حجم 45 ارب روپے بنتا ہے۔ ’انتہائی مشکل لیکن نہایت اہم فیصلہ ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کے دوران عوام کی مفاد کے پیش نظر پیٹرول میں 127 روپے اور ڈیزل 252 روپے اضافہ روکنے کی خاطر حکومت 69 ارب روپے کی رقم خرچ کر چکی ہے۔

’یہ دیرپا حل نہیں ہے۔ جہاں تک ممکن ہے حکومت بوجھ برداشت کر رہی ہے۔ تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے ضرورت مند طبقات کو سہارا ملا ہے وہی خوشحال طبقات نے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں اور افراد کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے حکومتی ریلیف صرف حقڈار افراد کو مل سکے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے، جبکہ ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن و استحکام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ’خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات  پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *