خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کو وانا بازار میں پولیس وین پر ہونے والے حملے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔
وانا پولیس کنٹروم روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ھماکہ وانا بازار میں مرزا عالم پیٹرول پمپ کے قریب وین پر ہوا۔
جنوبی وزیرستان کے ریسکیو حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو دھماکے میں دو افراد کی موت کی تصدیق کی جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس کی تصدیق وانا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اصغر علی شاہ نے بھی کی ہے۔
ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر عام لوگ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال جبکہ تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ وانا منتقل کیا گیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر شدت پسندانہ حملوں کی زد میں ہے جہاں جمعہ 6 مارچ 2026 کو ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کی موت اور خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب جب ایک طرف تو پاکستان فوج کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جمعے ہی سے ’خیبر‘ کے نام سے تازہ کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے اس اعلان پر پاکستانی حکومت کا کوئی ردعمل تو سامنے نہیں آیا تاہم حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا ذمہ دار حکومت ٹی ٹی پی کو ٹھراتی ہے۔
حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ یہ تنظیم پاکستان کے اندر بھی سرگرم ہے اور افغانستان کی سرزمین سے بھی کارروائیاں کرتی ہے۔
