میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو پسند کرنے لگا ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت بنائے گئے بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ کی عارضی حکومت کی نگرانی کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد، جو نومبر کے وسط میں منظور کی گئی تھی، نے بورڈ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ممالک کو غزہ میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس قائم کرنے کا اختیار دیا، جہاں ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اکتوبر میں ایک جنگ بندی شروع ہوئی جس پر اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس نے دستخط کیے تھے۔

غزہ کی تعمیر نو پر بات چیت کے لیے بورڈ آف پیس کے اراکین کی پہلی ملاقات یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی عمارت میں ہو رہی ہے۔

اس اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی دیگر درجنوں رہنماؤں سمیت جمعرات کو واشنگٹن پہنچے ہیں۔

بورڈ آف پیس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ ایک بڑا دن ہے اور بہت سے لوگ دیکھ رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو ہم کر رہے ہیں وہ بالکل واضح ہے، ہم امن لا رہے ہیں۔ اسے بورڈ آف پیس کہتے ہیں جو کہنے کو آسان لفظ ہے لیکن کرنے کو ایک مشکل کام۔‘

امریکی صدر جو ماضی میں بھی پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کر چکے ہیں ایک بار پھر اس اجلاس میں ان کے بارے میں اچھی الفاظ ادا کرتے دکھائی دیے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پسند ہیں، کیونکہ جنگ کے دوران میری ان سے اور ان کے فیلڈ مارشل سے بات ہوئی، جو گریٹ جنرل، گریٹ فیلڈ مارشل اور گریٹ انسان ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہمارے چیف کے سامنے کہا کہ کوئی نہیں جانتا لیکن میرا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 25 ملین جانیں بچائیں جب انہوں  نے انڈیا اور ہمارے درمیان جنگ رکوائی۔

’پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ جاری تھی، طیارے گر رہے تھے اور میں نے دونوں کو فون کیا، میں نریندر مودی کو اچھے سے جانتا تھا لیکن مجھے پاکستان کے بارے میں تجارت کے ذریعے معلوم ہوا۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک اچھی ڈیل چاہتے تھے مگر میں ناراض تھا لیکن آخر میں جو وہ چاہتے تھے وہ حاصل کر لیا اور انہوں نے ایک اچھی ڈیل کی۔

’مجھے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لگنے لگے۔ فیلڈ مارشل ٹف انسان ہیں، اچھے اور سنجیدہ فائٹر ہیں اور مجھے اچھے فائٹر پسند ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف میں آپ کا شکر گزار ہوں، یہ ایک واقعی بڑی ڈیل تھی۔ لوگوں کو نہیں معلوم، وہ کہیں گے کہ یہ لڑ نہیں رہے تھے۔ وہ لڑ رہے تھے، 11 طیارے گرے، جو مہنگے طیارے تھے۔‘


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *