مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر سمیت متعدد ممالک میں جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں جمعہ کی صبح مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان کے اختتام پر شوال کا پہلا روز عید کے طور پر مناتے ہیں۔
رواں سال عید الفطر ایک ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ماحول ہے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کا کارروائیاں بھی جاری ہے جن میں وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت کئی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عید کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں پر بالخصوص موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں زور دیا۔
شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرحدوں پر تعینات سعودی فوجی اہلکاروں، شہریوں، مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
